پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح

پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح

ابوظہبی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرا  ٹی 20 سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے 124 رنز کے ہدف میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخرزمان ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور 30 کے اسکور پر 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعدبابر اعظم صرف ایک رن کا اضافہ کر پائے اور اوڈانا کی وکٹ بن گئے۔شعیب ملک اور احمد شہزاد نے اسکور کو 50 تک پہنچایا مگر احمد شہزاد 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور شعیب ملک صرف 5 رنز کے اضافے پر آوٹ ہو کر پاکستان کو چوتھا نقصان پہنچا گئے۔
کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے ٹیم کے اسکور کو 94 رنز تک پہنچایا مگر اہم وقت پر محمد حفیظ بھی آوٹ ہوئے جس کے فوری بعد عماد وسیم 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو پاکستانی ٹیم دباوکا شکار ہوئی تاہم کپتان کی موجودگی سے کچھ سہارا نظر آرہا تھا لیکن جب سرفراز احمد بھی 28 رنز بنا کر 104 کے مجموعے پر آوٹ ہوئے۔پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 12 رنز درکار تھے لیکن پہلی ہی گیند پر بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے فہیم اشرف سنجایا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے لیکن شاداب خان نے پاکستان کو جیتوا دیا۔پاکستان نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کرلی.

 اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر لنکن ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔ سری لنکن بلے باز اچھے آغاز کے باوجود بڑا سکور بنانے میں ناکام ہو گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دنوشکا گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر مناویرا 19 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔


مناویرا کے آوٹ ہونے کے بعد گنا تھیلاکا اور سدیرا سمارا وکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا تو 17 ویں اوور میں سدیرا سمارا وکرما 32 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے گنا تھیلاکا کو بھی 51 رنز پر کیچ آوٹ کرا دیا۔اننگز کے اٹھاویں اوور میں پراسنا بھی ایک رن بنا متبادل فیلڈر محمد نواز کی ڈائریکٹ تھرو پر آو¿ٹ ہو گئے جب کہ اسی اوور میں حسن علی نے تھسارا پریرا کو 3 رنز پر نواز کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔اس کے بعد فہیم اشرف نے 19 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں لے کر مثال قائم کر لی۔