مجھے چچا اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہیں وہ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ،مریم نواز

مجھے چچا اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہیں وہ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ،مریم نواز

نیویارک:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں اختلافات کی خبرین بے بنیاد ہیں ۔

مجھے چچا اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہیں وہ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف میرے ہیرو ہیں ، خود سے بڑھ کر انہیں چاہتی ہوں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ۔ستمبر کے ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔جیلیں،نااہلی،نظربندیاں،عدالتی مقدمات ،ہمارے خلاف سب ہوچکا۔مقدمات سیاسی بنیادوں پربنائے گئے جو سیای دباؤ کے سوا کچھ نہیں ۔