سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا امریکی اخبارکوانٹرویو

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا امریکی اخبارکوانٹرویو

نیویارک :سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو  گزشتہ روز انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ پارٹی یا خاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں ،یہ منقسم گھرانہ نہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ۔ہمارے خلاف مقدمے سیاسی بنیادوں پر قائم کیےگئے۔مقدمات ہمیں انتقامی کارروائیوں اور دباؤ میں لانے کیلئے حربہ ہیں ۔چھوٹی عمر میں شادی ہوئی تمام وقت بچوں کی پرورش پر صرف کیا۔ اسلیئے اب کام کیلئے وقت زیادہ ہے ،بچے چھوٹے ہوتے تو ایسا نہ کرپاتی ۔
اپنی انتطامی اور سیاسی صلاحیت کے بارے میں بتاتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری انتظامی اور سیاسی اہلیت کے میرے دادا بھی قائل تھے ۔دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ۔قریبی افراد کہتے ہیں کہ میرا سیاست میں اہم کردار ہے ۔

شہباز شریف کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا۔مجھے چچا اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہیں وہ سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں۔شہباز شریف میرے ہیرو ہیں ، خود سے بڑھ کر انہیں چاہتی ہوں۔