لاہور یئرپورٹ پرچینی باشندے سے 60ہزار امریکی ڈالر برآمد

لاہور یئرپورٹ پرچینی باشندے سے 60ہزار امریکی ڈالر برآمد

لاہور:لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز ویلینس نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کے سامان سے 60 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم غیر ملکی ایئر لائن سے بینکاک جارہا تھا۔


کسٹم حکام نے شک پڑنے پر چینی باشندے کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے 60 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔چینی باشندے کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔