کمپیوٹر پر اردو لکھنے کا بڑا مسلہ حل کر دیا گیا

کمپیوٹر پر اردو لکھنے کا بڑا مسلہ حل کر دیا گیا

ایک وقت  وہ بھی تھا جب لکھنے سے ہاتھ تھک جاتے اور اب مسلسل کمپیوٹر کی بورڈ پر بھی کام کرنا تکلیف دہ بن جاتا ہے، انگریزی میں تو ’سپیکنگ نیچرلی‘ جیسے سافٹ ویئر ایک عرصے سے دستیاب تھے لیکن اردو میں ایسی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔

اب یہ مسئلہ بہت حد تک حل ہونے والا ہے۔ اب کم از کم دو سافٹ ویئر ایسے آچکے ہیں جس کے لئے آپ کو صرف بولنا پڑتا ہے اور سوفٹ ویئر آپ کی آواز کو اردو تحریر میں تبدیل کردیتے ہیں ، ایک ویب سائٹ درج ذیل ہے۔
https://urduasr.com/dication/

اب کمپیوٹر خودبخود اردو لکھے گا، آپ صرف بولتے جائیں

اس سہولت کو متعارف کرانےوالے ماہر سید علی صائم کہتے ہیں ’اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ وقت بچایا جا سکے یعنی اگر ایک منٹ میں پچاس الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہیں تو انہیں بول کر مزید تیز رفتاری سے کام کیا جاسکتا ہے اور اس سوفٹ ویئر کے ذریعے ہم قریب ایک سو پچاس الفاظ لکھ سکتے ہیں۔

سید علی صائم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ویب سائٹ کو کمرشل اور مفت دونوں طرح کے استعمال کے لیے پیش کریں تاکہ وہ لوگ بھی اسے استعمال کرسکیں جو اس کی قیمت ادا نہیں کرسکتے۔ ویب سائٹ کے محقق ڈاکٹر علی طاہر ہیں جو جرمنی میں اسی طرح کے منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’وطن واپس آ کر املا کی اس ویب پر کام کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس سے ان لوگوں کی مدد کی جا سکے کہ جو یا تو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے یا کسی اور وجہ سے لکھ نہیں پاتے۔