حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے، فاروق ستار

حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے، فاروق ستار

کراچی:  ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے اور گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کئی لوگوں پرسانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے بنے اورختم بھی ہوئے۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے کئی لوگوں کو بری بھی کیا گیا لہذا حماد صدیقی پر کوئی الزام ہے تو ان کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے اور گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سب سے صاف ستھری جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے، ہمارے یہاں کریمنل کی کوئی جگہ نہیں جب کہ پی ایس پی ڈرائی کلین پراسیس ہے، جو گرفتار ہوتا ہے وہ پی ایس پی کے کیمپ سے برآمد ہوتا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا بانی ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں، روف صدیقی اور دیگر رہنما ایک سال سے ہمارے ساتھ ہیں۔ ایک سال میں 22 اگست کے بعد سے بہت سے مقدمات کا جواز نہیں۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے 800 سے زائد کارکنان جیلوں میں قید ہیں. اسیر کارکنان کو جیل مینوئل کے تحت سہولتیں نہیں دی جارہیں. ایسا اقدام ناقابل قبول ہے جس میں ہمارے کارکنان کوآزمائش میں ڈالا جائے۔