بھارت کی معروف اداکار نے پاکستان میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بھارت کی معروف اداکار نے پاکستان میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بھارت کی معروف اداکار سائرہ وسیم نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا تفصیلا ت کے مطابق اُ ن کا کہنا ہے کہخواہش ہے کہ پاکستانی فلموں میں کام کروں، زائرہ وسیم کی پہلی ہی فلم 'دنگل' بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم بن گئی، زائرہ وسیم نے فلم میں انڈیا کی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی خاتون ریسلر گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کیا اور اس پر بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا جبکہ اداکارہ کے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے اظہار پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

فلم دنگل کی کامیابی سے زائرہ نے شہرت میں کئی بالی ووڈ ہیروئنز کو پچھاڑ دیا اور یہ سلسلہ رکا نہیں بلکہ دنگل میں ان کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار عامر خان ان کی نئی فلم سیکرٹ سپر سٹار میں پلے بوائے میوزک پروڈیوسر کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو آزادی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی جو کہنا چاہتا ہے یا پہننا چاہتا ہے، اس میں مرد اور خواتین دونوں کو یہ حق دینا چاہیے کہ وہ جو چاہیں کریں، سیکرٹ سپرسٹار میں چھپ چھپ کر گانا گانے کے کردار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں زائرہ وسیم نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی کچھ اسی طرح کی ہیں۔

زائرہ وسیم کشمیر کی رہائشی ہیں لیکن آج کل ان کا زیادہ وقت ممبئی میں گزرتا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بہت یاد آتے ہیں اور وہاں پر میرا خاندان اور دوست ہیں اور سب سے اہم وہاں کا کھانا مجھے بہت یاد آتا ہے جس میں وازوان بہت پسند ہے، مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان سے کسی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔