اتر پردیش میں ہزاروں جعلی ٹیچروں کیخلاف کارروائی شروع

اتر پردیش میں ہزاروں جعلی ٹیچروں کیخلاف کارروائی شروع

لکھنؤ:محکمہ تعلیم میں 4ہزار 507 ایسے ٹیچروں کا انکشاف ہوا ہے جنھوں نے فرضی تعلیمی اور تربیتی اسناد کے سہارے ملازمت حاصل کی ہے۔

حکومت اس کی جانچ گزشتہ برس سے کرارہی تھی جنہوں نے یوگی حکومت میں مکمل ہوئی ہے۔ان میں 500 ایسے ٹیچر بھی شامل ہیں جو فرضی معذوری سر ٹیفکیٹ کے ذریعہ سرکاری ملازمت اسکولوں میں حاصل کی ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی فوری طور پر شروع کردی گئی ہے۔