"شیخ رشید سابق صدر پرویز مشریف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں "،چودھری نثار

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور لیگی رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ شیخ رشید سابق صدر پرویز مشریف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں ،وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔

روات کے علاقے ساگری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا شیخ رشید اپنی سیاست کریں اور مجھے میری کرنے دیں ،وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،ان کے مشرف سمیت دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جتنا ترقیاتی کام اس حلقے میں کرایا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا ،آج کارکن سینہ تان کر میرے لیے ووٹ مانگ سکتے ہیں ۔چودھری نثار نے مزید کہا کہ میں نے اور نواز شریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ۔