عمرہ کے لیے پیشگی "بائیو میٹرک "شرط ، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

عمرہ کے لیے پیشگی

لاہور: سعودی وزارت ِ حج کی طرف سے عمرہ زائرین پر نافذ کی جانے والی نئی "بائیو میٹرک ٗ" شرط  کے بعد آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن (ٹاپ ) نے اپنے عہدیداروں کا اہم اجلاس بلوا لیا ہے ۔

آج ہونے والے اجلاس میں سعودی وزارت ِ حج و عمرہ کی جانب سے بائیومیٹرک شرط کو فی الفور ختم کیا جائے ۔اس ضمن میں ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن نے اپنے عہدیداروں سے تجاویز بھی مانگی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سعودی وزارت حج و عمرہ نے لاہور میں اعتماد سنٹر سے عمرہ زاائرین کے لیے بائیومیٹرک کا آغاز کرنے کا اعلان کیاتھا ۔جو یکم نومبر سے شروع ہو نا تھا۔