سپرسکسز ٹورنامنٹ میں شاہینوں نے ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کو شکست دیدی

سپرسکسز ٹورنامنٹ میں شاہینوں نے ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کو شکست دیدی

اسلام آباد: ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کو26رنز سے ہرادیا۔ شاہینوں نے پہلے کھیلتے ہوئے 5اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر92رنز بنائے کیے۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بنا سکی ۔پاکستان کی طرف سے حماد اعظم نے 26 ، سہیل تنویر نے 22 اور انور علی نے 21 رنز اسکور کیے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو 4وکٹ سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 82 رنز سکور کئے،سٹیونز31 جبکہ سمپسن 20 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،جواب میں قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 36 جبکہ سہیل تنویر نے 35 رنز بنائے۔