امریکا شمالی کوریا کیساتھ کیا کرنے والا ہے اہم اعلان ہو گیا

واشنگٹن:امریکی وزیر دفا ع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو اس کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔شمالی کوریا کو ر تباہ کن عسکری جواب دیا جائےگا:جیمز میٹس
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک کی صورت میں ہر گز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام جو تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے پیانگ یانگ کی سکیورٹی کو مضبوط نہیں بلکہ سبوتاڑ کرے گا۔

اس سے پہلے جیمز میٹس یہ کہہ چکے ہیں کہ سلامتی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر مذمت کے باوجود ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرے بننے والی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے باور کرایا تھا کہ ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دفاعی بات چیت کے بعد امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیے کہ امریکا یا اس کے حلیفوں کے خلاف کسی بھی حملے یا جوہری ہتھیار کے استعمال کا بھرپور اور تباہ کن عسکری جواب دیا جائے۔