چیئرمین نیب کو کام کرنے دیا جائے،محمد زبیر

چیئرمین نیب کو کام کرنے دیا جائے،محمد زبیر

عمرکوٹ: گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ تھرکول کی بجلی پر پہلا حق تھر والوں کا ہے،  اس علاقے   کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت تھرکول پروجیکٹ میں اپنا حصہ ڈالے۔

ہفتہ کو گورنر سندھ ایک روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچے، جہاں انہوں نے تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں تھرکول بلاک ٹو کا دورہ کیا، اس موقع پر سی ای او اینگرو کول مائننگ نے گورنر سندھ محمد زبیرکو بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تھرکول پروجیکٹ بہت بہترین ہے، اس سے بننے والی بجلی نیشنل گرڈ میں جائے گی ، دوران گفتگو گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ تھرکول کی بجلی پر پہلا حق تھر والوں کا ہے،اس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں