یقین ہے کہ اب بائیو مکینک ٹیسٹ میں کامیاب ہو ں گا : محمد حفیظ

یقین ہے کہ اب بائیو مکینک ٹیسٹ میں کامیاب ہو ں گا : محمد حفیظ

ابو ظہبی :پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اب وہ 25 فیصد بولر بھی نہیں رہے ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ وہ اپنے بائیو مکینک ٹیسٹ میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ دونوں بار ایک ہی میچ ریفری کی موجودگی میں اپنے بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے کے بارے میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ میں ایسی کوئی بات نہیں لیکن دکھ ضرور ہوتا ہے کہ جب آپ کے ساتھ ایسا کوئی سلسلہ منسلک ہو جائے۔


محمد حفیظ کے مطابق 'میں دس ماہ سے اسی تبدیل شدہ (ری ماڈل) بولنگ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور پھر میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلا۔ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہذا میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ میں جو بھی بولنگ کر رہا ہوں وہ نیچرل ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں نے جان بوجھ کر کسی ایک گیند کے لیے کچھ کیا ہو۔