بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزازچھین لیا گیا

بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزازچھین لیا گیا


لندن:معروف آن لائن ریٹیلر آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، جن کے اثاثوں میں راتوں رات لگ بھگ 7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اس وقت جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز (94 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) سے زائد ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز (90 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔


یہ پہلی بار نہیں کہ جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، رواں سال جولائی میں بھی وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے تھے، مگر یہ اعزاز ایک دن بھی ان کے پاس نہیں رہ سکا۔اب بھی اگر آمیزون کے حصص کی قیمت نیچے گرتی ہے تو بل گیٹس ایک بار پھر امیر ترین فرد بن جائیں گے