اٹلی کے شخص نے 30 خواتین کو ایچ آئی وی وائرس منتقل کردیا

اٹلی کے شخص نے 30 خواتین کو ایچ آئی وی وائرس منتقل کردیا

روم:اٹلی کی ایک عدالت نے دانستہ طور پر 30 خواتین کو ایچ آئی وی کا وائرس منتقل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ویلنٹینو ٹیلوٹو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 2006 میں ایچ آئی وی کی تشخیص کے بعد انھوں نے 53 خواتین کے ساتھ غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کیے۔ ان میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔اپنے شکار کی تلاش کے لیے ہارٹی سٹائل نام سے وہ سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ سائٹ پر سرگرم تھے۔جمعے کو ججز نے 33 سالہ ویلنٹینو ٹیلوٹو کو دس گھنٹے تک غور خوض کے بعد 24 سال قید کی سزا سنائی۔


وکیل دفاع نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کا عمل ناعاقبت اندیش عمل تھا لیکن وہ دانستہ نہیں تھا۔'ویلنٹینو ٹیلوٹو کے اس عمل کے نتیجے میں چار دوسرے مرد بھی ایچ آئی وی سے متاثر ہو گئے جن میں تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ ان مردوں کو ان خواتین سے یہ وائرس منتقل ہوئے جنھیں ویلنٹینو ٹیلوٹو سے براہ راست یہ وائرس ملے تھے۔