تیسرا ٹی 20: سری لنکا کی ٹیم آج رات 2.30 بجے لاہور پہنچے گی

تیسرا ٹی 20: سری لنکا کی ٹیم آج رات 2.30 بجے لاہور پہنچے گی

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں مختلف پروازوں سے آج رات لاہور پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئٹنی میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن ٹیم آج رات 10 بجے ابوظہبی سے لاہور کے لیے فلائٹ نمبر EY 241 سے روانہ ہو گی اور پرواز رات 2:25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم دبئی کی مقامی ایئرلائن سے وطن روانہ ہوگی، قومی ٹیم رات 10 بجے EK 622 سے لاہور کے لیے نکلے گی اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 1:50 پر لینڈ کرے گی۔


دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکن وفد نے دوسرے روز بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جہاں پی سی بی حکام نے وفد کو بریفنگ دی۔جب کہ اسٹیڈیم میں سندھ پولیس کے وفد نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پی سی بی انتظامیہ نے میچ کے لیے سیکیورٹی پلان کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف دکانیں اور شادی ہالز کو بھی بند کرادیا ہے۔