بھارتی انڈسٹری کا ماحول ایساہے کہ خواتین کھل کر سامنے نہیں آتیں : کالکی

بھارتی انڈسٹری کا ماحول ایساہے کہ خواتین کھل کر سامنے نہیں آتیں : کالکی


ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ کالکی کوئچلن کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہوتی ہیں اور لوگ اسے نظر انداز کرتے ہیں مگر اب یہ زیادتیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے


ایک بیان میں کالکی کہتی ہیں 'مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے انڈسٹری میں ایسا ماحول بنایا ہے کہ خواتین ان زیادتیوں کے خلاف کھل کر سامنے آ سکیں۔'کالکی کی بات کافی حد تک درست ہے کہ اگر کوئی کامیاب ہیروئن اس بارے میں بات کرتی ہے تو لوگ اور میڈیا اسے سنجیدگی سے لیتا ہے


انہوں نے کہا کہ لیکن ایسی کتنی لڑکیاں ہیں جو اس وقت انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور وہ اس بارے میں بات بھی کرتی ہیں لیکن انھیں سننے والا کوئی نہیں ہے۔