امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: روس

امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: روس

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات کو کم ترین سطح پرلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دنیا کا مرکز نہیں ہے اور روس پوری دنیا میں اپنے دوست ملکوں کے ساتھ وسیع تعاون کر کے آگے کی جانب قدم بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکام روس کے ساتھ اپنے معمول کے اقتصادی تعاون سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں تو یہ ان کا انتخاب ہو گا کیونکہ روس ایسے حل اور تدابیر کو اپنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس طرح کی پالیسیوں کے اثرات کوختم کرسکتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں