سنجے دت ایک مرتبہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

سنجے دت ایک مرتبہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی: معروف بھارتی اداکارسنجے دت کی مشکلات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ابھی ان کی ایک قانونی کاروائی ختم ہوئی نہیں تھی کہ دوسری قانونی کاروائی نے سنجو بابا کو آ گھیرا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی عدالت نے سنجے دت کو 2009 کے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تبصرہ کرنے پر 16 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سنجے دت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ریلی کے دوران مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کہا تھا کہ میں مایاوتی کو ’جادو کی جپھی‘ دینا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب سنجے دت اس بیان کو لے کر مایاوتی کے چاہنے والوں نے نہ صرف بھارت میں ہنگامہ آرائی شروع کو دی ہے بلکہ انہوں نے عدالت سے رجوع کیاہے کہ سجنے دت کو ان کے اس بیان کی وجہ سے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مصنف کے بارے میں