ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات: اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ،سوات ،مردان، ایبٹ آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی تاحال شدت سامنے نہیں آ سکی ہے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ہیں تاہم تاحال کسی قسم کے کسی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔