2نئی ایئر لائنز نے اجازت کیلئے ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کر لیا

2نئی ایئر لائنز نے اجازت کیلئے ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کر لیا


کراچی: پاکستان کی دو نئی ایئر لائنوں نے ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔نئی ایئر لائنز میں گوگرین اور عسکری ایئرلائن شامل ہیں جن کی درخواستیں سی اے اے کو موصول ہو گئیں۔


تفصیلات کے مطابق نئی ایئر لائنز کے میدان میں آنے سے فضائی کمپنیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا۔عسکری ایئرلائن فوجی فانڈیشن کے زیر انتظام آپریٹ کرے گی جبکہ عسکری ایئرلائن میں پرائیویٹ بزنس پارٹنر بھی شامل ہوں گے۔


لائسنس ملنے کے بعد دونوں ایئر لائنز ایک سالہ تک اندرون ملک آپریشن چلائیں گے تاہم سول ایوی ایشن کے قوانین کے مطابق ایئرلائنز کو اجازت ملنے کے بعد 3 ایئروردی طیارے آپریشن میں شامل کرنا لازمی ہونگے۔