آصف زرداری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ متعلقہ اداروں نے کرنا ہے،  شاہ محمود قریشی

 آصف زرداری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ متعلقہ اداروں نے کرنا ہے،  شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ متعلقہ اداروں نے کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی فرد کی خواہش پر کوئی گرفتار نہیں ہوسکتا۔احتساب کے ادارے حکومت کے تابع نہیں ہیں, آصف زرداری جانتے ہیں کہ حکومت کا کسی پر کوئی زور نہیں ہے۔ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا۔

اپوزیشن کے اے پی سی بلانے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے یہ تو اپنے بچاؤ کا کوئی پروگرام لگتا ہے، سمجھ سے بالاتر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہ کہا جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے لیکن دوتہائی اکثریت اور اپوزیشن کے تعاون کے بغیر الگ صوبے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔