پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔اس میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخرزمان اور شاہین آفریدی کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،سرفراز احمد (کپتان)، شعیب ملک، محمد حفیظ،آصف علی، حسن علی، فہیم اشرف،عماد وسیم، شاداب خان ، عثمان شنواری، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم۔

ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان فنچ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،  میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کا خواب سجائے میدان میں اتری ہے۔ گرین شرٹس مختصر ترین فارمیٹ میں مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرچکے اور اگر وہ تیسرے ٹی 20 میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ان کی آسٹریلیا پر محدود اوورز کی کسی بھی دو سے زائد مقابلوں کی سیریز میں کلین سوئپ کامیابی ہوگی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو یو اے ای کے ٹور کے اختتام پر بحالی وقار کا چیلنج درپیش ہے، ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست کے بعد وہ مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز بھی ہارچکے ہیں تاہم وطن واپسی سے قبل وہ آخری میچ میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔