جے یو آئی ف کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی

جے یو آئی ف کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جے یو آئی ف کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔