حکومت پر اعتماد نہیں ، وزیراعظم جلد استعفیٰ دیں گے ، بلاول بھٹو

 حکومت پر اعتماد نہیں ، وزیراعظم جلد استعفیٰ دیں گے ، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے ملک، سیاست اور معیشت نہیں چل رہی، وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا، نااہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پمز ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا  کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ہم سے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود سابق صدر آصف زرداری کا حوصلہ بلند ہے۔

آزادی مارچ کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت مخالف مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔