دارالعلوم زبیریہ کو بند کردیا گیا

dir colony,madarassa,darul uloom zubairia,closed,peshawar,blast
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:دیر کالونی میں فضا سوگوار،  دارالعلوم زبیریہ کو بند کردیاگیا ہے۔مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے طلباء کو گھروں کو بھجوا دیا گیاہے ،افغانستان اور دور دراز علاقوں کے طلباء مدرسے کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہوں گے ۔


انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مدرسہ شہید اور زخمی طلبہ سے اظہار یک جہتی کے پیش نظر بند کر دیا گیا، تحقیقاتی ٹیم نے مدرسے کا دورہ کیا اور ایک طالبعلم کو حراست میں ، دیگر طلبہ کے  کوائف  کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔


خیال رہےکہ پشاور سانحہ میں زخمی 90 افراد کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور 6 کا علاج ایل آر ایچ میں جاری ہے۔پانچ زخمی برن یونٹ اورایک آرتھوپیڈک میں زیرعلاج۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


گزشتہ روز دیرکالونی کے مدرسے میں اندوہناک واقعے سے طلبہ سمیت آٹھ افراد شہید اور 125  زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ اس وقت ہوا جب معلم درس دے رہے تھے۔ ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق ایک مشکوک شخص مدرسے میں صبح کے وقت بیگ چھوڑ گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔


دھماکے میں پانچ کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔  مذکورہ مدرسے میں100 سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔ دھماکے کی آواز کافی زوردار تھی اور اس کے بعد وہاں آگ بھی لگ گئی تھی۔