ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی خبریں صرف میڈیا سے سننے کو مل رہی ہیں، اظہر علی

Azhar Ali, Pakistan Cricket, National Stadium
کیپشن: فوٹو: اظہر علی ٹوئٹر

 کراچی : ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا علم نہیں۔کپتانی سے ہٹانے کی خبریں صرف میڈیا سے سننے کو مل رہی ہیں۔

سنٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا علم نہیں۔کپتانی سے ہٹانے کی خبریں صرف میڈیا سے سننے کو مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پی سی بی حکام سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔  اظہر علی نے کہا کہ کوشش پوری ہوتی ہے اس طرح کی باتوں کو نہ سنوں ۔ بہتر یہی ہے کہ اپنی کھیل پر فوکس کروں۔ ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ میرے لئے اس معاملے پربات کرنا کافی مشکل ہے ۔جب تک کوئی آفیشل بات چیت نہیں ہوتی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

سندھ سے قائداعظم ٹرافی کا میچ ہارنے پر بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ  آئوٹ فیلڈ بہت سلو تھا جس سے بلے بازوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آؤٹ فیلڈ سلو ہونے کے باعث ہمارے بیٹسمین انڈر پریشر آگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ نے اچھا میچ کھیلا جس پر انہیں کامیابی ملی ۔اظہر علی نے  کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ ایسی تھی کہ جہاں صبر کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا۔ ہماری بیٹنگ لائن اپ اس انداز میں کھیل نہیں سکی اور میں خود بھی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔