پاکستان کا رنگیلا وزیر اعظم ایکٹنگ کرتا ہے :عبدالقادر پٹیل

qadir patail,imran khan,rangeela pm,national assembly

اسلام آباد :پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے آ ج قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کی اور ان پر طنزیہ جملے بولے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان کی رنگیلا وزیر اعظم ہے جو داڑھی پر ہاتھ پھیر کر ایکٹنگ کرتا ہے اور دوسروں کو کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ۔


قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے بارے میں سوچنا بھی مت۔مودی کیلئے دعا ہم نے نہیں کی تھی آپ مودی کے یار ہو،ہم کہیں گے ابھی نندن کو آپ نے چھوڑا ہے۔


انہوں نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی طرف دیکھتے ہوئے آپ مت گھبرانا، کیونکہ آپ سب کا ملکر جو گھبرانا بنتا ہے وہ صرف آپکا پرائم۔منسٹر گھبرا رہا ہے۔یہ پاکستان کا رنگیلا وزیر اعظم ہے ہاتھ داڑھی پر پھیرکر ایکٹنگ کرتاہے اور دوسروں کو کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے ۔


یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپنی طنزیہ تقریروں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں اور اس سے قبل وہ پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران الجھ چکے ہیں۔