اسلام مخالف مواد ،وزیر اعظم عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا 

PMIK,Imran Khan,France,Islamic Countries,Letter to Islamic Stat,letter to leaders of Muslim,
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :اسلام مخالف مواد کی اشاعت پر وزیر اعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے امت مسلمہ کے سربراہان کو خط لکھ دیا ،عمران خان نے مسلم ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف متحدہ ہو کر کھڑا ہونا ہوگا ،اسلام مخالف مہم کیخلاف مسلم امہ کو متحدہ ہو کر آواز بلند کرنا ہو گی ۔

6ce24a30b7133445d98e62c5984cba89

وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہمیں سب کو مل کر مغربی ممالک کو بتا نا ہو گا کہ اس گستاخی کی وجہ سے ہم کتنے دکھی ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف مہم پر اجتماعی فیصلے کا وقت آگیا ہے ،تمام مسلم ممالک کو مل کر اب اسلام مخالف مہم کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے ،شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا  کہ اسلاموفوبیا بڑھتا ہوا ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان نے کی، وزیراعظم نے یو این تقریر میں کہا تھا کہ رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے، ان کا کہنا تھا فرانسیسی صدر نے اسلام مخالف بیان دیکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے۔

عمران خان کا اس سے قبل کہنا تھا کہ یہ وقت تھا کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے انتہاپسندی سے روکتے، کیونکہ تقسیم ہی بنیاد پرستی کا سبب بنتی ہے۔