ترک صدر نے فرانس کیخلاف بڑی کاروائی کا اعلان کر دیا 

Turkey,PMIK,Erdogan,France,
کیپشن: Image Source :File Twitter

انقرہ :ترکی اور فرانس میں کشیدگی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے ،فرانسی جریدے چارلی ہیبڈو نے جہاں پہلے اسلام مخالف مواد کی اشاعت کی وہیں انہوں نے اپنے سر ورق پر ترک صدر کا خاکہ بھی چھاپ دیا جس کی ترکی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی جریدے کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان کر دیا ۔

فرانسیسی جریدے کی طرف سے ترک صدر کے خاکے چھاپنے پر ترک صدارتی دفتر سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہا کہ اس اقدام کیخلاف ترکی ضروری قانونی اور سفارتی کاروائی کریگا ،انہوں نےکہا کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں،انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر نےاردوان کے خاکےکی اشاعت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے اسلام مخالف اشاعت اور اس کی مہم پر سب سے پہلے ترک صدر اردگان نے آواز بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالم اسلام کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے ،ترک صدر نے فرانسیسی صدر کی طرف سے اسلام مخالف مواد کی تشہیر پر انہیں دماغی معائنے کا بھی مشورہ دیا تھا ۔

اس وقت پوری دنیا میں فرانس کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ،گزشتہ روز عراق میں بھی فرانسیسی سفارتخانے کے باہر سینکڑوں افراد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ،عرب ممالک میں اس وقت بڑے پیمانے پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا چکا ہے ،پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے فرانس کیخلاف بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے تمام مسلم امہ کے سربراہان کو خط لکھ دئیے ہیں جس میں عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر مسلم امہ کو ایک آواز بلند کرنی چاہیے ۔