ترک پارلیمنٹ کا بڑا فیصلہ ،فرانسیسی صدر کو ملعون قرار دیدیا

Turkey Parliament,Erdogan,Tayyab Erdogan,France
کیپشن: Image Source :File Photo

انقرہ: اسلام مخالف مواد کی اشاعت کی تشہیر کرنے اور اس کو بڑھاوا دینے پر ترک اسمبلی نے فرانسیسی صدر ایما نوئیل میکرون کو ملعون قرار دینے کی قرار داد منظور کر لی ۔ترک قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے فرانسیسی صدر کیخلاف پیش کی گئی قرارداد کو منظور کر لیا۔


ترکی کی قومی اسمبلی میں فرانسیسی صدر کیخلاف پیش کی گئی قرار داد کو اکثریت کیساتھ منظور کر لیا گیا ،قرارداد میں فرانسیسی صدر کو ملعون قرار دیا گیا جبکہ مغربی اقوام سے درخواست کی گئی کہ وہ اسلام سے متعلق اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں، ترکی کی قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ترکی فرانس کے صدر کے اسلام مخالف اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز  بیانات پر پوری شدت سے لعنت بھیجتا ہے اور ان کے بیانات کو مسترد کرتا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرانس کے سفیر سے سفارتی سطح پراحتجاج کیا جائے گا، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چارلی ہیبڈو نے   اسلام مخالف  پروگرام کی کوشش کی، چارلی ہیبڈو کے مجوزہ پروگرام پر میں نے مذمتی بیان جاری کیا،شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا بڑھتا ہوا ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان نے کی، وزیراعظم نے یو این تقریر میں کہا تھا کہ رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے۔