بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کب ہوگی

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کب ہوگی

ممبئی : بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ نیوز بن گئی  ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کی خبریں ان دنوں بھارتی فلم انڈسٹری میں گردش کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ  دونوں قریبی دوست رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار  وکی کوشل  اور کترینہ کیف نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مدعو کیا ہے، کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے جیسی رسومات شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کی شادی راجستھان کے شہر مدھوپور کے Six Senses Fort Barwara نامی ہوٹل میں ہوگی۔

یاد  رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی ۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اوران دنوں فلم ٹائیگرتھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھی وکی کوشل ایک ماڈل اوراداکار ہیں ۔