جامعہ کراچی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

جامعہ کراچی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
کیپشن: جامعہ کراچی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: جامعہ کراچی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی پیشکش کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت اور نیوزی لینڈ سے کامیابی پر جامعہ کراچی نے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ جامعہ کراچی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر خالد عراقی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جامعہ کراچی کے دورے کی دعوت دی جاِئے گی اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا جامع تعلیمی پیکج بنایا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد پہلے ہی جامعہ کراچی میں زیر تعلیم ہیں۔

واضح رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے دونوں میچز میں فتح حاصل کی  اور پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔