وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد مستعفی

وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق احمد جواد کے مستعفی ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے جبکہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔
احمد جواد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’ارشد شریف نے ایک انسان کے طور پر ہم سب کی طرح بہت غلطیاں کی ہوں گی لیکن کسی کو اس کی زندگی ختم کرنے کا اختیار نہیں اور جس نے بھی ایسا کیا، انشاءاللہ وہ اس دنیا اور آخرت میں جہنم رسید ہو گا، یہ میرا یقین ہے۔‘ 

7c5d693caaae0de83b5329698e8373c4

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ’ میں ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ایسے ملک کی سیاست سے میں ریٹائرڈ ہو رہا ہوں۔‘ 

5b3e51daceb0e55d5b27f0a8157972d3


واضح رہے کہ اپنی پارٹی کے دور اقتدار میں وزراءاور رہنماؤں پر تنقید کرنے پر انہیں پاکستان تحریک نصاف (پی ٹی آئی) سے نکال دیا گیا تھا۔
احمد جواد نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزیروں اور رہنماؤں کی فہرست بنا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالنے جانے کے بعد احمد جواد پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اپنا فوکل پرسن مقرر کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں