اعظم سواتی پر کسی نے تشدد نہیں کیا ، وہ پھٹے پر چھپے ہوئے تھے ، ایک گھنٹے کی تلاش پر گرفتاری ہوئی: رانا ثناء 

اعظم سواتی پر کسی نے تشدد نہیں کیا ، وہ پھٹے پر چھپے ہوئے تھے ، ایک گھنٹے کی تلاش پر گرفتاری ہوئی: رانا ثناء 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء للہ نے اعظم سواتی اور عمران خان کے الزامات کی تردید کر دی ہے۔

ایف آئی کے اہلکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے اپنی حراست میں لیا تھا اور انھیں کسی اور ادارے کے حوالے نہیں کیا گیا۔اعظم سواتی اور عمران خان نے غیرذمہ دارانہ طور پر ایک ادارے کے دو معزز افسران کے نام لے لیے ہیں۔ 

رانا ثنااللہ کے مطابق اعظم سواتی نے کسی عدالت میں ابھی تک درخواست نہیں دی ہے کہ میرے ساتھ یہ زیادتی ہوئی ہے۔اعظم سواتی کے الزامات کے بعد ایف آئی اے کی چھاپہ مارنے والی ٹیم کے سربراہ کو بلا کر ان سے جواب طلبی کی مگر انھوں نے بتایا کہ اعظم سواتی ان کی حراست میں ہی رہے اور کسی نے ان کو ان سے طلب نہیں کیا ہے۔

ایف آئی اے کے اہلکاروں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اعظم سواتی کو گھر میں تلاش کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا۔ ان کے مطابق اعظم سواتی گھر میں ایک پھٹے کے اوپر لیٹ کر چھپے ہوئے تھے جبکہ ہمیں بتایا گیا کہ وہ گھر پر موجود نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں