اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر کے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز طلب کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔