سبزی کس طرح کی خریدنی ہے؟بیوی کی طرف سے شوہر کو دیا گیا انوکھا ہدایت نامہ

سبزی کس طرح کی خریدنی ہے؟بیوی کی طرف سے شوہر کو دیا گیا انوکھا ہدایت نامہ

نئی دہلی :مرد گھریلو اشیاءخاص طور پر کچن کی چیزیں خریدنا شوہروں کے بس کی بات نہیں ہے،بھارت سے ایک خبر کے مطابق خاتون نے ایسا انوکھا انداز اپنایا جس سے نہ صرف اس کے شوہر درست چیزیں خرید کر لائے بلکہ ان کی ترکیب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی 29 سالہ خاتون ایرا لوندھی آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں جنہوں نے حال ہی میں گوروو نامی نوجوان سے شادی کی، دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔


ایرا لوندھی نے شادی کے بعد اپنے شوہر سے بازار سے کچھ سبزیاں منگوائیں لیکن وہ اس قابل نہیں تھیں کہ انہیں پکایا جائے اور کئی روز تک یہ سلسلہ جاری رہا۔شوہر کی بےکار سی خریداتی دیکھتے ہوئے ایرا نے گوروو کو سبزی لانے کے لئے ایک طویل فہرست دی جس میں انہوں نے سبزیوں کے نام کے علاوہ ان کی نہ صرف تصاویر بنائیں بلکہ شوہر کے لئے چند ہدایات بھی لکھ کر دیں۔

فہرست میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں پیاز کا لکھا گیا ہے وہاں اس کی تصویر بھی بنائی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ پیاز سائز میں چھوٹی اور گول ہونی چاہیے، پیاز کی ایک تصویر پر 'کٹم' کا نشان لگایا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس قسم کی پیاز نہیں لانی۔

اسی طرح بیوی کی جانب سے آلو کے لئے بھی کچھ اسی قسم کی ہدایات کی گئیں، آلو کی تین تصاویر کے ساتھ بتایا کہ نہ زیادہ بڑا اور نہ چھوٹا االو لانا ہے بلکہ ایک کلو درمیانہ سائز کا آلو لانا ہے جب کہ یہ بھی ہدایت شامل تھی کہ آلو کا رنگ نہ ہرا ہو اور نہ ہی کالا۔

اسی طرح دیگر سبزیوں کے بارے میں بھی ایرا نے اپنے شوہر کو دلچسپ ہدایات کیں۔ ساتھ ہی فہرست کےاآخر میں ایرا نے دکان کا پتہ بھی لکھ دیا جہاں سے سبزی لانا تھی۔ ایرا کی یہ فہرست سوشل میڈیا پر اتنی مقبول ہوئی کہ اسے اب تک لاکھوں افراد شیئر کرچکے ہیں اور اس فہرست نے اخبارات میں مختلف رپورٹس میں اپنی جگہ بھی بنالی ہے۔