مزاحیہ پروگرام نہ ملنے پر "ناجیہ بیگ "نے اداکاری شروع کر دی

مزاحیہ پروگرام نہ ملنے پر

اسلام آباد:صرف ایک ہی  پروگرام سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ ناجیہ بیگ جو کافی عرصہ اس پروگرام کے ساتھ وابستہ رہیں ، ان دنوں ایک مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’فیٹ فیملی‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ناجیہ بیگ حسب حال کے ساتھ وابستہ ہونے سے قبل بھی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم ان کو ان سے کوئی خاص شہرت حاصل نہ ہو سکی۔ ناجیہ بیگ فیٹ فیملی کے علاوہ بھی دیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں ۔

فیٹ فیملی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ہے جو موٹے افراد پر مشتمل ایک پیٹوفیملی کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔ فیٹ فیملی میں ناجیہ بیگ کیا کردار ادا کر رہی ہیں۔