روس‘لباس پر تنقید کرنے پر گلوکارہ نے سابقہ بوائے فرینڈ کو پھینٹی لگا دی

روس‘لباس پر تنقید کرنے پر گلوکارہ نے سابقہ بوائے فرینڈ کو پھینٹی لگا دی

ماسکو :عام طور پر لوگ اپنے لباس پر تنقید کرنے پر برا منالیتے ہیں لیکن یہ تنقید اتنی مہنگی پڑسکتی ہے یہ شاید ہی کسی نے سوچا ہو۔اسی طرح کا ایک واقعہ روس میں منعقد ہونے والی میوزک ایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش آیا۔تقریب میں ایک گلوکارہ کے سابقہ بوائے فرینڈ کو بھی اس کے لباس پر تنقید کرنا مہنگی پڑگیا۔

تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر گلوکارہ کا انٹرویو جاری تھا کہ اس ہی دوران اس کے سابقہ بوائے فرینڈ نے آکر اس کے لباس پر تنقید شروع کردی۔الینا یان نامی گلوکارہ نے پہلے تو اس پر وقفے وقفے سے مکے اور تھپڑ برسائے اور بعد ازاں لات بھی رسید کردی۔گلوکارہ کے بوائے فرینڈ نے پہلے تو بہت برداشت کیا لیکن لات پڑتے ہی ماڈل کو زوردار دھکا دے دیا