ڈرائیونگ لائسنس میں خواتین کو ایک رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا

ڈرائیونگ لائسنس میں خواتین کو ایک رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا

ریاض :ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی شاہی منظوری پر عملدرآمد کی راہ میں خواتین کو ایک اور مشکل پیش آگئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی خواتین کی اکثریت سیاہ لینس لگانے کی عادی ہے۔

ٹریفک قانون کے بموجب ایسے کسی بھی شخص جو عورت ہو یا مرد اس نے سیاہ لینس لگائے ہوئے ہوں اسے ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جاسکتا۔ ٹریفک قانون کے چوتھے باب کی پہلی دفعہ میں یہ بات درج ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران لینس استعمال نہیں کئے جاسکتے۔ خواتین نے آرزو ظاہر کی ہے کہ کاش 10شوال 1439ھ سے قبل ٹریفک قانون سے یہ پابندی اٹھالی جائے۔