ڈیری مصنوعات بحران ،14ہزار گائیں قطر کا ہوائی سفر کریں گی

ڈیری مصنوعات بحران ،14ہزار گائیں قطر کا ہوائی سفر کریں گی

دوحہ:قطرمختلف ممالک سے14ہزارگائیں درآمد کرے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق قطری حکام نے بتایاکہ بحران کے شکار قطر کو اپنی خودمختاری پر کسی قسم کے سمجھوتے سے بچنے کے لیے جہاں دیگر سیاسی و غیر سیاسی عوامل کو یقینی بنانا ہے۔

وہیں اسے بڑی تعداد میں گائیں درکار ہیں۔ان کے بغیر 27 لاکھ افراد کی آبادی والا یہ چھوٹا سا خلیجی ملک اپنے شہریوں کی خوراک کی ضروریات مقامی ذرائع سے پوری نہیں کر پائے گااور قطر کو حالیہ بحران کے دوران خوراک کے لیے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

مذکورہ گائیں کوانہیں خصوصی طور پر تیار کیے گئے ایئر کنڈیشنڈ گھروں میں رکھا گیا ہے جبکہ آئندہ ماہ کے آغاز تک ایسی 3000 مزید گائیں دوحہ لائی جائیں گی۔

2018 کے آغاز میں بھی 10 ہزار ہولسٹین نسل کی گائیں قطر کا ہوائی سفر کریں گی۔یہ گارئے ہر ایک کلو خوراک کے بدلے گائے دو کلو دودھ دے گی۔ اور پھر لوگوں کو تازہ دودھ اور دیگر مصنوعات گھر میں ہی میسر ہوں گی۔ میری نظر میں یہ ہر طرح سے جیت کا سودا ہے۔