نواز شریف سے ملک ریاض کی ملاقات، زرداری کیلئے اہم پیغام بھجوا دیا، ذرائع

نواز شریف سے ملک ریاض کی ملاقات، زرداری کیلئے اہم پیغام بھجوا دیا، ذرائع

لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملک ریاض نے ملاقات کی۔ دو گھنٹے کی اس طویل ملاقات میں وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ نواز شریف سے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض سے ہونیوالی ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے آصف زرداری کیلئے اہم پیغام بھجوا دیا ہے اور لندن میں جلد ہی نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات متوقع ہے۔

جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں مختلف امور زیرغور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے نون لیگ کی پارٹی قیادت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر موثر حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی نوازشریف اور شہباز شریف کی پونے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں