انٹرپول نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لیا

انٹرپول نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لیا

بیجنگ: انٹرپول( انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن) نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرتے ہوئے رکنیت دینے کا اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق انٹرپول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے انٹرپول کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین اور جزائر سلیمان کی رکنیت کی درخواست کو دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔

اسرائیل جو کہ خود بھی انٹرپول کا رکن ہے فلسطین کی شمولیت کے سخت خلاف تھا اور اس نے ہر ممکن کوشش کی کہ اس سال بھی فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر ووٹنگ نہ ہو۔اسرائیل کا موقف ہے کہ فلسطین ایک علیحدہ ریاست نہیں ہے اس لیے اسے انٹرپول سمیت کسی بھی بین الاقوامی ادارے کا رکن بننے کا حق حاصل نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹرپول کی رکنیت حاصل کرکے فلسطین نے باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حالیہ ملاقات میں اس معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

۔