لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات

راولپنڈی:  پاک فو ج میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے ہوئے ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور مقرر کیا گیا ہے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کوانسپکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی پہلے بطور کور کمانڈر لاہور فرائض انجام دے رہے تھے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بطور کمانڈر سدرن کمانڈ فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بطور انسپکٹر جنرل آرمز خدمات انجام دے رہے تھے۔