پی سی بی نے عمر اکمل پر 3 میچوں کی پابندی اور 10لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

پی سی بی نے عمر اکمل پر 3 میچوں کی پابندی اور 10لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ سے تنازعے کے معاملے پر عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی لگاتے ہوئے 10 لاکھ روہے جرمانہ عائد کردیا۔

عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم کوچ نے ان کے الزامات کی تردید کی تھی لیکن پاکستان کرکٹ نے اس معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی اور عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن وہ اپنے جواب سے کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔کمیٹی کی رپورٹ میں عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل اکمل پر 3 قومی اور بین الاقوامی میچز کی پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور دو ماہ کے لیے کسی بیرون ملک لیگ یا ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ’این او سی‘ جاری نہ کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ بھاری دل کے ساتھ پابندی اور جرمانہ عائد کرنا پڑا، پرامید ہوں کہ اس سے مثال قائم ہوگی اور تمام کرکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔