گوگل نے جی میل میں نئی تبدیلیا ں متعارف کروادی

گوگل نے جی میل میں نئی تبدیلیا ں متعارف کروادی

نیویارک: گوگل کی ای میل سروس ”جی میل “ نے پرانے انٹرفیس کو بدل کر آسان ٹول بارز اور زیادہ بڑے اور رنگین آئیکونز شامل کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق جی میل کی ان تبدیلیوں کے بعد ہوم سکرین زیادہ ماڈررن ، آسان اور دلچسپ نظر آئے گی۔اس کے علاوہ اسمارٹ رپلائی کا فیچر بھی متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے کسی بھی پیغام کا فوری جواب دیا جا سکے گا۔ یہ جوابات پہلے ہی ایپ میں موجود ہوں گے۔اسمارٹ گروپنگ اور اسنوز کے آپشن بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
سمارٹ گروپنگ کی مدد سے ای میلز کو ترتیب دیا جا سکے گا اور اسنوز فیچر سے ای میلز کو وقتی طور پر آنے سے روکا جا سکے گا۔ صارف اپنی پسند سے یہ منتخب کر سکے گا کہ وہ ای میلز کب اور کس وقت موصول کرنا چاہتا ہے۔ گوگل کی جانب سے فیچرز کو ریلیز کرنے کی حتمی تارخ جاری نہیں کی گئی لیکن امید ہے کہ انہیں جلد ہی پیش کر دیا جائے گا۔