"ٹھگز آف ہندوستان" میں امیتابھ بچن کے حلیے کی بھی تصویر لیک

ممبئی: بالی وڈ فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں اداکار عامر خان کے بعد امیتابھ بچن کے حلیے کی تصویر بھی لیک ہو گئی۔

میڈیا کے مطابق چند روز قبل فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں اداکار عامر خان کی جھلک کی تصویر لیک کی گئی جس کے بعد اب امیتابھ بچن کے حلیے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے جس میں امیتابھ بچن کے چہرے پر سخت جذبات ہیں اور ان کے لمبے بال،گھنی داڑھی اور مونچھیں نظر آ رہی ہیں۔

وجے کرشنا اچاریا کی ہدایتکردہ فلم میں عامر خان ،امیتابھ بچن اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں