سنجے دت ایک بار پھر منفی کردار میں، ”صاحب بیوی اور گینگسٹر 3“ کی عکسبندی شروع

سنجے دت ایک بار پھر منفی کردار میں، ”صاحب بیوی اور گینگسٹر 3“ کی عکسبندی شروع

ممبئی : اداکار سنجے دت نے اداکارہ چترن گدا سنگھ کے ساتھ فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ کی عکسبندی کا آغاز راجھستان میں کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ 2011ءمیں بننے والی فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر“ کی سیکوئل فلم ہے۔ فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ میں سنجے دت منفی کردار اد اکریں گے۔ اس سے پہلے سنجے دت متعدد فلموں میں منفی کردار کے روپ میں دکھائی دے چکے ہیں۔ جن میں 1993میں بننے والی فلم ”کھل نایئک“، 1999 کی”واستو“، 2002 کی ”کانٹے“، 2004  کی ”مسافر“ اور 2012ءکی ”اگنی پاتھ“ شامل ہیں۔

فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر  3“ جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں