سعودی عرب اور ماسکو کے درمیان متعددمعاہدے متوقع

سعودی عرب اور ماسکو کے درمیان متعددمعاہدے متوقع

ماسکو: باخبر ذرائع کا کہناہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے آئندہ ہفتے دورہ ماسکو کے موقع پر روس اور سعودی عرب متعدد معاہدے کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو اور سابک روس کی سب سے بڑی پیٹرو کیمیکل کمپنی سیبور کے ساتھ پیٹرو کیمیکل فیکٹریاں قائم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرینگی۔ گیس کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کی کمپنیو ںمیں مفاہمتی یادداشت طے پائیگی۔ سعودی عرب اپنی ضرورت کی 10فیصد بجلی تیار کرنے کیلئے 50ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کریگا۔